Live Updates

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب محدود کر دی گئی

پریڈ کے دوران دونوں ملکوں کے گیٹ بند رہے، پریڈ کے دوران رینجرز اور بی ایس ایف کے جوان ایک دوسرے سے روایتی مصافحہ بھی نہیں کریں گے

جمعرات 24 اپریل 2025 18:45

واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب محدود کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)پہلگام واقعے کے بعد واہگہ بارڈر پر ہونے والی روایتی تقریب محدود کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پریڈ کے دوران دونوں ملکوں کے گیٹ بند رہے۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پریڈ کے دوران رینجرز اور بی ایس ایف کے جوان ایک دوسرے سے روایتی مصافحہ بھی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پہلگام حملے کو جواز بنا کر بھارتی حکومت نے واہگہ اٹاری بارڈر، گنڈاسنگھ، حسینی والا بارڈر اور ہیڈسلیمانیکی بارڈر پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی پریڈ میں نمایاں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشترکہ پریڈ کے دوران بھارت کی جانب سے گیٹ بند رہے گا اور نہ ہی اس کی فورس روایتی مصافحہ کرے گی، بی ایس ایف حکام نے اس بارے پاکستان رینجرز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے مابین ہونے والی یہ پریڈ ہرشام پرچم اتارے جانے کے موقع پر کی جاتی ہے، دونوں ملکوں کے سرحدی جوان اپنے اپنے ملک کا جھنڈا اتارتے اور سلامی دیتے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات