Live Updates

پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے‘شجاعت حسین

ملکی صورتحال کی مضبوطی کے لئے حکومت تمام جماعتوں کو اعتماد لے ،رابطوں کو وسیع کرے‘محمد طارق حسن

جمعرات 24 اپریل 2025 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے قائد و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے لیکن یہ ممکن نہیں ہے،پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے، ملکی دفاع کے لئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے،ملکی صورتحال کی مضبوطی کے لئے حکومت تمام جماعتوں کو اعتماد لے اور ان سے رابطوں کو وسیع کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان و بھارت کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی سے 1960سندھ طاس معاہدے پر بھارت مسلسل خلاف ورزیاں کرتا رہا ہے بھارت معاہدے کے باوجود پاکستان کو پانی سے محروم رکھا ہوا ہے جو المیہ ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور محمد طارق حسن نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے عالمی قوتیں اسکا نوٹس لیں۔ بھارت اپنی نیت اچھی کرے بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنے کی ذہنی پسماندگی ہے بھارت اپنی بھونڈی پالیسیوں کی اصلاح کرے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات