
وفاقی وزیر براے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب
جمعرات 24 اپریل 2025 20:20
(جاری ہے)
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ سیرت پاک ﷺاخلاقی اقدار کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیرت کی روشنی میں معاشروں کی تشکیل کو ترجیح دی جاے اور پائیدار ترقی اور مستحکم معیشت جیسے اہداف کو سیرت النبی ؐکی روشنی میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل موتمر عالمی اسلامی راجا ظفر الحق ، مراکش کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر سعد الدین عثمانی، تیونس کی الزیتونہ یونیورسٹی کے سابق صدر ڈاکٹر عبداللطیف بو عزیزی، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن و ریکٹر جامعہ ڈاکٹر مختار احمد ، کانفرنس کے منتظم اعلیٰ و ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی ڈاکٹر محمد ضیا الحق ،90 سے زائد تحقیقی مقالہ نگار ، سیرت نگاری کے غیر ملکی ماہرین اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ حب رسولؐ مسلمانوں کا خاصا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیرت البنی ﷺسے متعارف کرانا ہمارا فرض ہے،آج کی اہم ضرورت ہے کہ سیرت البنی ؐکو مختلف زبانوں میں عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا ہی کام پہلے بھی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سکالرز کے ساتھ مل کےکر چکے ہیں، آج بھی یہی کام جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے عام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مختار احمد نے سیرت نگاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے فروغ میں جامعات کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ادارہ تحقیقات اسلامی کی اس ضمن میں خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے احسن اقبال اور غیر ملکی محقیقین کا بھی شکریہ ادا کیا۔کانفرنس کی سفارشات اس کانفرنس کے منتظم شریک ادارے جامعہ محمدی شریف چنیوٹ کے منتظم اعلی صاحبزادہ قمر الحق نے پیش کیں جن میں سیرت نگاری کو بطور لازمی مضمون شامل کرنے اور اس بابت ڈیجیٹل لائبریریوں کی تشکیل جیسے نکات شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.