
ملتان میں جاپان کی مدد سے گرانٹ ایڈ پراجیکٹ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا
جمعرات 24 اپریل 2025 20:50
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ملتان کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کے بعد سیوریج سے انفیکشن کا خطرہ ہے۔اس طرح شہری سیلاب کے مسئلے کو حل کرنا صحت اور حفظان صحت کے نقطہ نظر سے ایک فوری مسئلہ ہے،اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے جائیکا نے واسا ملتان کو اس گرانٹ ایڈ پراجیکٹ کے تحت ہائی پریشر کی صفائی کرنے والی گاڑیاں، سلج سکشن گاڑیاں، اور نکاسی آب کے پمپس فراہم کئے جو سیوریج کے پائپوں اور نکاسی آب کے چینلز کی دیکھ بھال اور انتظام کے لئے ضروری ہیں۔
واسا ملتان فراہم کردہ آلات کو سیوریج کے پائپوں اور نکاسی آب کے راستوں کو صاف کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے جس سے شہر میں سیوریج کے بہاؤ کو روکنے اور صفائی کے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔یہ پراجیکٹ SDG گول 6 "سب کے لئے پانی اور صفائی ستھرائی کی دستیابی اور پائیدار انتظام کو یقینی بنائیں۔" کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جاپان کے اس منصوبے کے تحت نصب تمام آلات کو پائیدار طریقے سے استعمال کیا جائے گا اور حاصل کردہ مہارت اور تجربہ ملتان کے لوگوں کو فائدہ دے گا۔جائیکا پاکستان کے چیف نمائندے میاتا نے ریمارکس دیئے کہ انہیں امید ہے کہ یہ منصوبہ ملتان کے لوگوں کے لئے زندگی کے ماحول کو بہتر بنائے گا۔اس گرانٹ ایڈ پراجیکٹ کے ذریعہ حکومت جاپان اور جائیکا پاکستان میں شہری صفائی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.