
اقبال کا مرد مومن وہ ہے جو تدبر رکھتا ہے ،جرات بہادری کا دامن نہیں چھوڑتا ‘ سعد رفیق
آج مسلم حکمرانوں پر نظر ڈالیں تو اقبال کے مرد مومن والی صفات ان میں نہیں ہیں ‘ سینئر رہنما (ن) لیگ آج عالم اسلام بظاہر آزاد ہے مگر غلامی میں جکڑا ہوا ہے ‘ تقریب بیاد اقبال سے خطاب، دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
جمعرات 24 اپریل 2025 23:05
(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں یہاں حکومت کا نمائندہ نہیں ہوں ،انقلاب شازش میں نہیں آے گا بلکہ وہ اقبال کا انقلاب ہو گا،ہمارا ملک سازش میں ہے ،ایسی جمہوریت کے ہم روادار نہیں ،جمہوریت کو یر غمال بنا لیا جائے بار بار ایسا ہو تو ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ ،ملک ٹوٹ گیا مگر ہم نے سبق نہیں سیکھا ،مجھے یہ یقین ہے اگلی قیادت نوجوانوں میں سے ہو گی۔
انہوںنے کہا کہ اگر اقبال کے نظریات کی بات کریں گے تو پھر تبدیلی آئے گی، ہم جتنا مرضی پردہ ڈال لیں سچ کو جھوٹ میں نہیں بدلا جاسکتا،جمہوریت میں لوگوں کو گنا جاتا ہے میں ٹولے کو نہیں مانتا، پچاس سال کے سیاسی سفر کے بعد جو اقبال سے شناسائی نہیں رکھتا وہ کیا کرے گا،افسوس یہاں کئی لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ اقبال کون ہے،اگلی قیادت نوجوانوں کی ہے جو فکر اقبال کو اپنائے گی،اقبال کا مرد مومن وہ ہے جو تدبر رکھتا ہے ،جرات بہادری کا دامن نہیں چھوڑتا ،آج مسلم حکمرانوں پر نظر ڈالیں تو اقبال کے مرد مومن والی صفات ان میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری قرآن مجید کی مضموم تفسیر ہے ،آج عالم اسلام بظاہر آزاد ہے مگر غلامی میں جکڑا ہوا ہے ،انگریز چلا گیا ، کالا انگریز چھوڑ گیا ،وہ انگریز مارشل لا ء لگانے والے آرمی افسران، وفاداریاں بدلنے والے سیاستدان اور عہدوں سے چمٹے افسران کی صورت میں موجود ہے،پورا عالم اسلام، بادشاہت، فسطائیت ،آمریت، جھوٹی جمہوریت کا غلام ہے ،میں اس سرمایہ دارانہ جمہوریت کا حصہ رہنے کی وجہ سے یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ اس جمہوریت سے کوئی فائدہ نہیں ،پچاس سال کے سیاسی سفر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے سیاستدان میں اقبال شناسی نہیں ہے ،ان کو تو اقبال کی کتابوں کے نام نہیں معلوم ۔ذوالفقا ر احمد چیمہ نے کہا کہ آج کی تقریب کے لیے بہت سے لوگوں کے نام زیر غور تھے مگر آج انتخاب ادیبوں کا کیا گیا،دنیا کے دانشور ہمیں احسان فراموش قوم کہتے ہیں ،اقبال نے اس خطے میں آنکھ کھولی اور یہاں اس خطے میں رہے جو کہ ایک فخر کی بات ہے ،دنیا میں انسانوں کو کسی شاعر نے اتنا انسپائر نہیں کیا جتنا اقبال نے کیا،اقبال کی شاعری نے دنیا کو حیران کر دیا ، ہمارے مسلمانوں بھائیوں کے ساتھ آج کیا ہو رہا آپ دیکھ رہے ہیں ،مجھے ایک مسلم ملک کے سفیر نے کہا کہ آج اگر اقبال ہوتے تو آج بات کچھ اور ہوتی ۔ ولید اقبال نے کہا کہ اقبال کے کالم اور شاعری میں محمد ﷺاور اسلام کا پیغام صاف نظر آتا ہے ، اقبال محمدﷺ کا نام سنتے ہی آبدیدہ ہو جاتے تھے ،اقبال کا پیغام جو مسلم امت کے لیے ہے وہ فلسفہ خودی ہے اور اسی پر انہوں نے زور دیا ۔اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مزید اہم خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
-
'پاکستان پہلے حملہ نہیں کرے گا، لیکن پیچھے بھی نہیں ہٹے گا'
-
بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام، دوست ملک ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرخارجہ
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
بھارتی رافیل طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں پٹرولنگ، پاکستان ائیرفورس کی نشاندہی کرنے پر بھارتی طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر فرار ہوگئے
-
جنوبی وزیرستان، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،2 بچے جاں بحق ایک زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.