
آئی ایس ایس آئی میں "پاکستان میں مہاجرین کی گورننس: ایک تشخیص" پر گول میز کانفرنس کا انعقاد
جمعرات 24 اپریل 2025 23:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاریخی طور پر پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ طویل ترین عرصے تک مہاجرین کے سب سے بڑے کیس کو ہینڈل کرتا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کو تعلیم، صحت کی دیکھ بھال یا کاروبار میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کیونکہ ملک کو محدود بین الاقوامی حمایت حاصل ہے اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ سفیر سہیل محمود نے سول سوسائٹی اور این جی اوز کے اہم کردار کا بھی اعتراف کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ میزبان ممالک کے تعاون اور چیلنجز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مستقل اور اصولی موقف کو تسلیم کرے۔ کانفرنس کے دوران، شرکاء نے مہاجرین کے مسئلے کے قانونی پہلوئوں کے بارے میں پاکستان کے تاریخی نقطہ نظر اور خاص طور پر افغان مہاجرین کے مسلسل بہائو کے جواب میں چار دہائیوں سے زائد عرصے تک ملک کی مسلسل سخاوت کا تجزیہ کیا۔ اگرچہ ابتدائی مرحلے میں بین الاقوامی حمایت اور یکجہتی کی نشاندہی کی گئی تھی، شرکاء نے اس وقت سے اب تک ابھرتے ہوئے چیلنجوں پر بھی غور کیا، جس میں محدود مالی وسائل اور بین الاقوامی حمایت میں کمی شامل ہے۔ بات چیت میں پیچیدہ علاقائی ماحول، انسانی بنیادوں پر تحفظات، قانونی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے، وسیع البنیاد مشاورت اور پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے اقدامات کے اثرات پر بھی بات ہوئی۔ میزبان ممالک کی رکاوٹوں اور حساسیت کو تسلیم کرنے، بین الاقوامی برادری اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے فہم و ادراک اور معاون رویہ اور مہاجرین کے اصل ممالک کے آئندہ طرز عمل کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.