Live Updates

سیلز ٹیکس ریٹرن میں آنے والے تکنیکی مسائل کو حل کیا جائے ‘ ٹیکس ایڈوائزرز

باربار توسیع کرنے سے ٹیکس دہندگان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ‘ سینئر ممبر چودھری امانت بشیر

جمعہ 25 اپریل 2025 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری امانت بشیر نے کہا ہے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو سیلز ٹیکس ریٹرن میں آنے والے تکنیکی مسائل کو حل کرے ۔

(جاری ہے)

تاجروں اور ٹیکس بار کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں باربار توسیع کرنے سے ٹیکس دہندگان کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ انوائسز جمع ہو رہی ہیں ،دوسرا بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے وہ ریٹرن میں ظاہر کرنے کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں تو چھوٹ نہیں دیں گی کہ آپ کی ریٹرن جمع ہوئی تو آپ کا فردر ٹیکس نہ کاٹا جائے ،اس طرح ریفنڈز بڑھتا جائے گا اور محکمے سے ریفنڈز لینا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیلزٹیکس رجسٹرڈ افراد کو معطل کرنا زیادتی کے مترادف ہے۔جس تیزی کے ساتھ ایف بی آر سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کو معطل کر رہا ہے اس سے جو ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیلز ٹیکس ریٹرنزجمع ہوتی ہیں وہ بھی کم ہو جائیں گی ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات