
بھارت کے یکطرفہ روئیے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان اور اس کی مسلح افواج اپنی خودمختاری، سرحدوں اور عوام کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں،پانی روکنے کی کسی بھارتی کارروائی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا، شفقت علی خان کی پریس بریفنگ
فیصل علوی
جمعہ 25 اپریل 2025
12:51

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈس واٹرز ٹریٹی کو معطل کرنے کے بھارتی فیصلے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ پانی پاکستان کیلئے زندگی و موت کا مسئلہ ہے اگر بھارت نے پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش کی تو یہ جنگی اقدام تصور ہوگا۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہندوستان کا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا۔ بھارت کے یکطرفہ رویے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان کا اندیشہ ہے، بھارتی اقدامات نے دوقومی نظرئیے پر مہر ثبت کر دی۔بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کے پیش نظر پاکستان تمام دو طرفہ معاہدے بشمول شملہ معاہدہ، معطل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفت علی خان نے پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارت کی طرف سے دئیے گئے بیان میں موجود درپردہ دھمکی کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ بھارتی اقدامات کے جواب میں واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدو رفت بند کر دی گئی ہے، سارک سکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردئیے گئے ہیں تاہم سکھ یاتری ویزا معطلی سے مستثنیٰ ہیں۔ بھارت نے پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پانی روکنے کی کسی بھارتی کارروائی کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ واہگہ بارڈر پر ہر قسم کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی نیول، ایئر اور ڈیفنس ایڈوائزرز کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد 30 افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی ایئر لائنز کیلئے فضائی حدود بند کی جاتی ہیں اور بھارت کے ساتھ تمام تجارتی روابط فوری طور پر معطل کئے جاتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے حالیہ دورہ ترکیہ میں ترک قیادت کے ساتھ مفید بات چیت کی، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ نے بھی پاکستان کا اہم دورہ کیا، پاکستان اور روانڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے ایم اویوز پر دستخط کئے گئے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
-
بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کررہا ہے، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.