Live Updates

عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میری جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے، شبلی فراز

قرارداد میں ایوان کا دشمنوں کو مشترکہ پیغام گیا ہے،ساڑھے 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں یہ واقعہ ان کی قابلیت پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے، رہنماء پی ٹی آئی کا سینیٹ میں اظہار خیال

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 25 اپریل 2025 13:12

عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میری جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے، شبلی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میری جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے ،قرارداد میں ایوان کا دشمنوں کو مشترکہ پیغام گیا ہے، ساڑھے 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں یہ واقعہ ان کی قابلیت پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے،سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ بھارت تاک میں رہا ہے کہ کیسے پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے۔

پہلگام کے اس واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے ۔ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ متحدہوکر کھڑے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دیگا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا تھا۔پاک بھارت کشیدگی پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی تھی۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی کہا تھا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

ہر لمحہ پاکستان کیلئے مشکل لیکن حکومت کے اب تک کے بیانات بزدلانہ ، کمزور اور التجائیہ تھے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کو شدید خطرات لاحق تھے لیکن حکومت کی کوئی سمت نہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو اردلی کا کردار چھوڑنا ہو گا۔ اتحادی حکومت نے پاکستان کو تباہ کر دیا تھا۔عمر ایوب کامزید کہنا تھا کہ مقبول ترین لیڈر جیل میں بند ، پی ٹی آئی پرظلم ہو رہا تھا۔ جمود کا شکار اور مردہ معیشت کی وجہ سےہمارا قابل اعتماد دفاع دباو کا شکار ہے۔ صورت حال انتہائی سنگین اور مسلط شدہ حکومت آنکھیں بند کئے بیٹھی تھی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات