Live Updates

بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں : کامران اکمل

میں نے 2022ء میں کہا تھا ہمیں ایشیاء کپ میں نہیں جانا چاہیے، ہم آئی سی سی کا ایک میچ نہیں کھیلیں تو ہماری کرکٹ ختم نہیں ہوگی : سابق وکٹ کیپر بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 اپریل 2025 14:30

بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں : کامران ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اپریل 2025ء ) پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں۔ 
نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بھارت ایسا نہیں کرسکتا کہ ہم سے نیوٹرل وینیو پر نہ کھیلے، بھارت ہمارے ساتھ نہیں کھیلے گا تو انہی کا نقصان ہوگا۔

 
انھوں نے کہا کہ میں نے 2022ء میں کہا تھا ہمیں ایشیاء کپ میں نہیں جانا چاہیے، ہم آئی سی سی کا ایک میچ نہیں کھیلیں تو ہماری کرکٹ ختم نہیں ہوگی۔ 
سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ آئی سی سی سے درخواست کروں گا پاکستان بھارت کو الگ پول میں رکھیں، آئی سی سی ہمت تو کرے کہ پاکستان، بھارت کو الگ الگ پول میں رکھے۔

(جاری ہے)

 

انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو الگ الگ پول میں رکھیں تو براڈ کاسٹرز گھر بیٹھ جائیں گے، دنیا کی کرکٹ ایک طرف، پاکستان بھارت کی کرکٹ ایک طرف ہوتی ہے۔

 
اداکارہ قدسیہ علی نے کہا کہ کرکٹ میں دلچسپی ہے لیکن ہماری ٹیم نے دل توڑ دیا، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی بار بار شکست کی وجہ سے کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی، پی ایس ایل 10 کا فائنل کراچی کنگز جیتے گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات