وزیراعظم کی طرف سے دریائے سندھ پر نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے مشروط کرنا مستحسن فیصلہ ہے ، نیئر بخاری

جمعہ 25 اپریل 2025 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دریائے سندھ پر نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مشترکہ مفادات کونسل اجلاس سے مشروط کرنا مستحسن فیصلہ ہے ۔اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف ملاقات مثبت پیش رفت ہوئی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد صدر مملکت آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے خلاف پراپیگنڈہ کا خاتمہ ہو گیا ۔ انہوںنے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس انعقاد اعلان خوش آئند ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کرتی آ رہی تھی ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئینی ادارے مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق اور وفاقی اکائیوں کے مشاورتی فیصلے دورس نتائج کے حامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ نہروں کی تعمیر کا فیصلہ واپس لینا سندھ کے عوام کے جائز مطالبے کو تسلیم کرنا ہے۔ نیئر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ہر بحران کا حل ائین کے تحت اور مزاکرات سے حل نکالنے کی تاریخ ہے ،پیپلز پارٹی کا تمام مسائل و معاملات کے پائیدار حل پر موقف واضح ہے۔