بہاولنگر ،پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 90 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

جمعہ 25 اپریل 2025 17:00

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) حکومت پنجاب کے فلاحی منصوبے "پنجاب دھی رانی پروگرام" کے تحت 90 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب الفیصل پیلس، لنک ماڈل ٹاؤن، بہاولنگر میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سہیل خان زاہد تھے، جب کہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد، سی ای او ہیلتھ، سوشل ویلفیئر افسر، دیگر ضلعی افسران، معززینِ علاقہ، انجمن تاجران ، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی کاشف پنسوتہ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور جوڑوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد دی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت پروگرام کی نگرانی کی اور تمام انتظامات کا خود جائزہ لیا۔تقریب میں ہر جوڑے کو دلہن کے جہیز، ضروری گھریلو اشیاء، تحائف اور مالی امداد فراہم کی گئی۔ نکاح کے بعد تمام مہمانوں اور جوڑوں کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔\378