Live Updates

گورنرسندھ سے گورنربغداد کی ملاقات

دو طرفہ تعاون، معیشت سمیت اہم شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال۔ گورنرسندھ کی عراقی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

جمعہ 25 اپریل 2025 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بغداد میں گورنر بغدادعبدل المطلب علاوی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون، معیشت سمیت اہم شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر محمد ذیشان، بوراہ کمیونٹی کے معزز اراکین اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھیں۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے نجف میں مولا علیؓ اور کربلا میں امام حسینؓ و مولا عباسؓ کے مزارات پر حاضری دی جس پرگورنرز نجف و کربلا سے اظہارِ تشکر کیا ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے ایس آئی ایف سی، ون ونڈو آپریشن منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سرمایہ کاروں کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔ گورنر بغداد نے مشترکہ تعاون، تجربات کے تبادلے، تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات