پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما رانا گلزار تاج نے قاتلانہ حملے کرنے والے ملزم کو شناخت کرلیا ،گرفتار ی کا مطالبہ

جمعہ 25 اپریل 2025 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)پیپلز پارٹی PS-118کے جنرل سیکریٹری رانا گلزار تاج نے 2012میں قاتلانہ حملے میں تین ساتھیوں اور ان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی۔ حملہ آوار کا نام فیصل رضوی ہے۔ جمعہ 6اپریل 2012کو قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ قاتل تین ساتھیوں فرحان، نفیس اور عمر کو قتل کرکے ملک سے فرار ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔قاتلوں کو پہچان لیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو درخواست اور ایف آئی آر جمع کرادی۔ جلد قاتل گرفتار کرنے کا مطالبہ۔ تحفظ دیا جائے۔ قاتل ملک واپس آکر کھلے عام گھوم رہا ہے حال ہی میں یو سی چیئرمین کو مارا گیا۔ جیالوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رانا گلزار تاج نے کمشنر کراچی، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایچ او مومن آباد سے فوری قاتل کی گرفتاری کے لئے اپیل کرتے ہوئے انکی اور انکی فیملی کے تحفظ کی درخواست کی ہے۔ جس پر فوری کاروائی کا ا مکان ہے۔ جبکہ رانا گلزار تاج نے کہا ہے کہ اگر انکو یا انکی فیملی کو کچھ ہوتا ہے تو ذمہ دار قاتل فیصل رضوی اور اسکے ساتھی ہوں گے۔