
حریت کانفرنس کا تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان شہید ،2کشمیریوں کے گھر مسمار کر دیئے
جمعہ 25 اپریل 2025 19:10
(جاری ہے)
عادل ٹھوکر اور آصف شیخ کے گھر انکی آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں منہدم کیے گئے۔
بھارتی فورسز کی طرف سے بارہمولہ، کپواڑہ، اسلام آباد، کولگام، شوپیاں، پلوامہ، راجوری، پونچھ، ادھم پور، ڈوڈہ، کشتواڑ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض بھارتی اہلکار گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں کر رہے ہیں ۔ فورسز اہلکاروں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران مختلف علاقوں سے سینکڑوں کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔دریں اثناکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں بھارتی فورسز کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں حق خودارادیت کے کشمیریوں کے جائز مطالبے کو خاموش کرانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی پرامن جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ادھر پونچھ کے بس سٹینڈ سے محمد عارف نامی شہری کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ محمد عارف کو آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے قتل کیا ہے۔مظفرآباد میں پاکستانی عوام اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میںحریت رہنما اور بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے ۔ شرکانے پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کی منصفانہ تحریک آزادی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارت کی کوشش کی شدید مذمت کی۔ کشمیری مہاجرین کی تنظیم ’’پاسبان حریت ‘‘نے بھی مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں اور وقف ترمیمی قانون کے ذریعے مسلم اداروں کو کمزور کرنے کیخلاف مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مزید اہم خبریں
-
گھروں میں کام کے بہانے چوریوں میں ملوث خواتین گینگ کی سرغنہ گرفتار، 40 تولے سونا برآمد
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر سکردد اور گلگت کی پروازیں منسوخ
-
ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا امکان
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
پاکستان میں اس ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے ‘واشنگٹن پوسٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.