Live Updates

پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ ہی کشیدہ رہے ہیں،موجودہ تناو کا حل دونوں ممالک کسی نہ کسی طرح نکال لیں گے، ڈونلڈٹرمپ

پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ وہ خود اس مسئلے کو حل کریں ، دونوں ممالک کے بہت قریب ہوں لیکن تنازع پر فی الحال براہ راست مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں،امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 26 اپریل 2025 10:50

پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ ہی کشیدہ رہے ہیں،موجودہ تناو کا حل ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت تناو کاحل خود کسی نہ کسی طرح نکال لیں گے،دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ خود اس مسئلے کو حل کریں کیونکہ ان کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماوں کو جانتے ہیں مگر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ ان سے براہ راست رابطہ کریں گے یا نہیں۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ ہی کشیدہ رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دو دہائیوں میں بدترین ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کشمیر میں حملے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ہے تو کیا آپ ان ممالک کو کوئی پیغام دیں گے یا ان ممالک کے رہنماوں سے بات کریں گے؟۔

(جاری ہے)

صدرٹرمپ نے پاک بھارت رہنماوں سے رابطہ کرنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان 1500 سال سے کشیدگی چل رہی ہے تو آپ جانتے ہیں۔ یہ ہمیشہ سے رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت، دونوں کے بہت قریب ہیں لیکن کشمیر کے تنازع پر ان کا براہ راست مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کشمیر تنازع کی تاریخ سے ناواقف نکلے، تنازع کو1500سال پرانا قرار دے دیا۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے صدرٹرمپ تاریخ میں گڑبڑ کر گئے۔ پاکستان اوربھارت کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ دونوں ممالک کشمیر پر ایک ہزار سال سے لڑ رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک ہزار سال سے چل رہا ہے شاید اس سے بھی زیادہ عرصے سے چل رہا ہے اور یہ بری صورتحال ہے۔طیارے میں موجود صحافیوں میں سے کسی نے غلطی درست نہیں کی کہ مسئلہ کشمیر 1947 میں غلط تقسیم ہند کے نتیجے میں پیدا ہوا تھا،ڈیڑھ ہزار سال پہلے نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزامریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کاپاکستان او ربھارت کے درمیان کشیدگی پر تبصرہ کرنے سے انکار کیاتھا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گی۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران جب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سے پہلگام واقعہ کے بعد پاکستا ن اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں سوال کیا گیا توٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال پر مزید کچھ بھی نہیں کہیں گی۔

صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے تھے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو پہلے ہی اس معاملے میں بات کرچکے تھے۔ وہ اس ضمن میں اپنا مو¿قف واضح کرچکے ہیں اس لئے وہ خود اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہیں گی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم ان لوگوں کیلئے دعاگو ہیں جن کے عزیز اس واقعہ میں مارے گئے اور دعاگو ہیں کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔صحافی نے جب ان سے سوال کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کردار کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات