
پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم
اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری بھارتی میڈیا پر عائد ہوگی،فرحان سعید یہ شخصیات فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر خاموش رہیں لیکن پہلگام واقعے پر افسوس کر رہی ہیں،اداکارہ مشی خان
ہفتہ 26 اپریل 2025 11:15
(جاری ہے)
پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار شمعون عباسی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد غلط خبریں پھیلانے پر تنقید کی۔
انہوں نے مثال دی کہ بھارتی میڈیا نے ایک زندہ شادی شدہ جوڑے کو ہلاک قرار دیا، جو بعد میں خود سامنے آ گیا۔ شمعون عباسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھارتی میڈیا کے منفی رویے پر انسٹاگرام اسٹوری میں اظہار برہمی کیا اور کہا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری بھارتی میڈیا پر عائد ہوگی۔گلوکار عمیر جسوال نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہلاک شدہ قرار دئیے گئے جوڑے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے بھارتی جنتا پارٹی کا پروپیگنڈا قرار دیا۔اس کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر، فواد خان اور ہانیہ عامر نے بھی پہلگام واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، تاہم، اداکارہ مشی خان نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ شخصیات فلسطین میں ہونے والے قتل عام پر خاموش رہیں لیکن پہلگام واقعے پر افسوس کر رہی ہیں۔پاکستانی شوبز شخصیات نے بھارتی میڈیا اور حکومت کے منفی پروپیگنڈے کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کی ہے اور بھارتی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حکومت اور میڈیا کے بیانیے کو سمجھیں کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ ریشم فیض بھٹہ کا نیا گانا ”ٹربو“ ریلیز
-
عاصم اظہرسے بریک اپ کے بعد ماڈل میرب کی گلوکارحاوی سے تعلق کی افواہیں
-
فلم کی کامیابی نے مجھے باہر نکلنے اور عوام کے درمیان ہونے کا اعتماد دیا،ہمایوں سعید
-
ریکھا میری اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مجھے فلموں سے نکلوا دیتی تھیں، ارونا ایرانی
-
محبت الفاظ کی محتاج نہیں ہوتی، اداکارہ فضیلہ قاضی
-
اداکاروہاج علی نے بیٹی کے لیے خوبصورت شاعری شیئر کردی
-
فلم لوگرو نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے
-
نامورکمپیئر، اداکار، شاعرطارق عزیزکو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے
-
مومن ثاقب کانز لائنز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹر بن گئے
-
ہانیہ عامر کو شوبز میں،میں نے متعارف کرایا، حریم فاروق کا انکشاف
-
طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر گھسیٹ لیا، ویڈیو وائرل
-
شوہرامیرہونا چاہیے، بے وفا بھی ہوتو کوئی اعتراض نہیں، کومل میر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.