لندن، بھارتی انتہاپسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن جانے کی کوشش ناکام

ہفتہ 26 اپریل 2025 13:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)لندن میں بھارتی انتہاپسند مظاہرین کی پاکستانی ہائی کمیشن جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن پولیس نے اس موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں 2 مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر حملے کے بعد سے پاک بھارت تعلقات شدید تناو کا شکار ہیں۔

واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کیا جبکہ پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو بھی مسترد کردیا اور کہا ہیکہ اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہا روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔