وزارت مذہبی امورکی عازمین حج کے لیے خصوصی ہدایات جاری

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) عازمین حج کو وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل ویکسین لگوانا ضروری ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق عازمین حج گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور نے مزید کہا کہ ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کورونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں ، کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف 65 سال سے زائد عمر کے عازمین نزدیکی حاجی کیمپ سے کورونا ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کریں۔