ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جیل خانہ جات پنجاب عاصم رضا نے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر اسیران کی زندگیوں میں سدھار اور نکھار لانے کے لئے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں جوتے ، فرنیچر اور بلب بنانے کے بعد اب کپٹروں کی جدید مشینری پر سلائی کے کام کا افتتاح ایڈیشنل سیکرٹری عاصم رضا نے کیا اور اسیران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ جیل میں بھی اپنے لئے روزگار کے حصول سے اپنے آپ کو بدل رہے ہیں اور یہ ہی مریم نواز شریف صاحبہ کا مقصد ہے کہ جیل اصلاح کے ساتھ روزگار کا ذریعہ بھی بنیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری عاصم رضا کو جیل آمد پر سلامی بھی دی گئی جبکہ سپرنٹینڈنٹ میاں عمیر نے ان کو جیل میں بننے والے فرنچر، جوتوں ، بلبوں اور کپٹروں کی سلائی بارے آگاہی دی۔\378