سرگودھا،شہری کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو سزائے موت،32سال قید ،8لاکھ روپے معاوضہ کی سزا

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے ایک ہزار روپے کے تنازعہ میں شہری کو اغوا کلہاڑی سے قتل کر کے مسخ نعش کو ڈیرے پر دفن کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم دفعہ 302کو سزائے موت اور دیگر دفعات 32سال قید سخت کے ساتھ 8لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 60 جنو بی میں ایک ہزار روپے کے معمولی تنازعہ میں غلام نبی اپنے گاں کے محمد خان کو گزشتہ سال 26 اکتوبر 2024 کو دھوکہ سے اپنے ڈیرے پر بلوا کر اغوا کر کے کلہاڑی سے قتل کر دیا اور مسخ نعش کو ڈیرے میں دفن کر دیا اور مقتول کے اہل خانہ کو دور کھیتوں کی جھاڑیوں سے اسے کا موٹر سائیکل برآمد ہوا تو محمد خا ن کے بھائی واجد علی نے تھانہ سلانوالی میں درخواست دی کہ ایک روز قبل اس کے بھائی محمد خان کا غلام نبی کے ساتھ لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تو اس نے بھائی کو قتل کی دھمکیاں دیں جس پر پولیس نے ملزم غلام نبی کے خلاف اغوا کی دفعہ 364 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا جس نے تفتیش تسلیم کیا کہ محمد خان اس کی رقم واپس نہیں کر رہا تھا جس پر اس نے اسے اپنے ڈیرے پر بلوا کر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اور اس کی نعش ڈیرے میں دفن کر دی جس پر 4نومبر 2024 کو پو لیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی نگرا نی میں ملزم کی نشاندھی پر مقتول کی مسخ شدہ نعش اور آلہ قتل برآمد کرلیا اور مقدمہ میں قتل کی دفعہ 302اور201PPCت پ شامل کر کے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپردکر دیاگزشتہ روز فاضل کے جج نے اس مقدمہ اغوا و قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو زیر دفعہ 302میں سزائے موت اورزیر دفعہ 364میں25سال قید بامشقت جبکہ زیر دفعہ 201ت پ PPCمیں مزید 7سال قید بامشقت کے ساتھ 8لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیاجس پر ملزم غلام نبی کو پولیس کے پہرہ میں واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :