بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت

ْدہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست ہوئے نہ ہونگے، چیئر مین پیپلز پارٹی

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست ہوئے نہ ہونگے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے بم دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں اور ان کے خاندانوں کی قوم ہمیشہ مقروض رہے گی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست ہوئے نہ ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں سے اپنے شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔