Live Updates

گجرانوالہ میں تمام مزدور تنظیموں کا مشترکہ طور پر عالمی یوم مزدور منانے کااعلان

مشترکہ جلسہ منعقد ہوگا اور جلوس وریلی نکالی جائے گی،مزدور تنظیموں کے اجلاس میں فیصلہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:00

گجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)گجرانوالہ میں یوم مئی پرعالمی مزدور ڈے منانے کے لئے مزدور ایکشن کمیٹی گجرانوالہ کا اجلاس آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری وسینئر مزدوررہنما نصیرالدین ہمایوں ملک کی زیر صدرات بمقام این جی آووز آفس ٹرسٹ پلازہ گجرانوالہ میں ہواجس میں گجرانوالہ ڈویڑن کے صنعتی ،سرکاری ،غیر سرکاری نیم سرکاری، تجارتی سماجی تنظیموں و لیبر ونگز ودیگر تنظیموں کے مزدور رہنماؤں محمد یوسف سپرا ،رانا محمد ندیم ، صاحبزادہ محمد سعید حاتم ، جاوید اقبال انجم، محمد اعجاز چشتی، عارف بھٹی، محمد ابراہیم، عمران خالد بٹ ، پرویز مٹو، آصف یوسف ، محمد شہباز بخاری، لیاقت مہر ، ملک عارف، محمد یونس گھمن ، افضل مسیح، محمد راشد ، محمد آصف بھٹی، محمد نعیم بٹ، زبیر سعید انصاری ،افتخار ریاض، رانا محمد افضل، بابر بٹ ، اسجد جاوید ،یاسر بٹ ،ولی الرحمان خان، محمد طارق چوہدری دیگر نے اپنی اپنی مزدور تنظیموں کی نمائندگی کی تمام مزدور رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ یکم مئی کوعالمی مزدور ڈے 2025 مشترکہ طور مزدورتنظیمیں گجرانوالہ میں منائیں گے۔

(جاری ہے)

یکم مئی کو بختیار لیبر ہال جی ٹی روڈ پر صبح 9 بجے تمام محنت کشوں کی تنظیموں کے جلوس بختیار لیبر ہال گجرانوالہ اپنے بینروں سرخ جھنڈوں کے ساتھ پہنچیں گے جہاں صبح 9 بجے جلسہ عام ہوگا۔اس کے بعد محنت کشوں کا جلوس ریلی کی شکل میں اپنے بینروں جھنڈوں کے ساتھ جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا اقبال ہائی اسکول پہنچے گا جلسے و جلوس میں مزدور تنظیموں کے مطالبات حکومتی ظلم و جبر اور مزدوروں کے خلاف غیر قانونی اقدامات و احکامات مہنگائی ،بیروزگاری ،جبری مشقت کے خلاف لیو انکیشمنٹ پینشن اصلاحات 17 اے قانون کے سابقہ احکامات کو بحال رکھنے کے حق اور پرئیوٹائزیشن (نجکاری) اور غیر قانونی اتھارٹیوں کیخلاف مذمتی بینرز نمایاں ہو نگے۔

اجلاس میں موجودہ حکومت کی مزدورو ملازمین دشمن پالیسیوں کی مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ محنت کش و مزدور ملازمین و پینشنرز کی تنخواہوں میں ?? اضافہ کیا جائے ملازمین اور مزدوروں کے لیے رہائشی کالونیاں بنائی جائیں۔ ورکرز ویلفیئر اسکولوں میں اضافہ کیا جائے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ریٹائر ملازمین کو گروپ انشورنس کی ادائیگی کی جائے لیبر کورٹ 2024 لیبر لیڈروں کی مشاورت سے بنائے جائیں کالے قوانین ختم کیے جائیں آخر میں مرحوم مزدور رہنماؤں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات