) وزارت مذہبی امور کی حج کے خواہشمند پاکستانیوں کو جعلی کمپنیوں اور غیر قانونی اشتہارات سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء) وزارت مذہبی امور نے حج کے خواہشمند پاکستانیوں کو جعلی کمپنیوں اور غیر قانونی اشتہارات سے ہوشیار رہنے کی تنبیہ کی ہے ،وزارت نے لازمین ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین جس میں گردن توڑ بخار، فلو پولیو شامل ہیں نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوا کر پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں اس کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں ہو گاوزارت کے مطابق 65 سال سے زائد عازمین کرام اپنا پرانا کرونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف 65 سال سے زائد عازمین وزارت مذہبی امور کے نزدیکی حاجی کیمپ سے کرونا ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کریں وزارت کے مطابق حج پرمٹ کی دھوکہ دہی سے ہوشیار رہیں اور سعودی تعلیمات کے مطابق تمام عازمین حج سے درخواست کرتی ہے کہ وہ صرف مستند حج اجازت نامہ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کریںوزارت کے مطابق جعلی کمپنیاں اور غیر قانونی اشتہارات حجاج کو اجازت نامے کے جعلی وعدوں کے ساتھ دھوکہ دے رہے ہیں جو کہ سعودی حکام کی جانب سے غلط اور غیر تسلیم شدہ ہیں اور غیر قانونی اجازت ناموں سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والوں کو سعودی حکام کی طرف سے حراست، جرمانے، یا ملک بدری سمیت داخلے سے انکار ہوسکتی ہے وزارت کے مطابق منی، عرفات اور مزدلفہ میں مقدس مقامات میں داخلے سے روکنا اور مالی نقصان: غیر قانونی/غیر مستند حج پیکیج کے لیے رقم کی واپسی نہیں کی جائے گی۔

۔۔۔۔اعجاز خان