Live Updates

23 اپریل کی تاریخی اہمیت ہے جسے ترکیہ میں ہر سال ’’قومی خودمختاری اور بچوں کا دن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے ،ڈاکٹر عرفان نیزیروگلو

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروگلو نے 23 اپریل کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا جسے ترکیہ میں ہر سال 'قومی خودمختاری اور بچوں کا دن' کے طور پر منایا جاتا ہے اور ترکیہ اور پاکستانی عوام کے درمیان گہرے رشتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ہفتہ کوبچوں، معززین اور ترک کمیونٹی کے ارکان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان نیزیروگلو نے کہا کہ 23 ​​اپریل 1920 ءکو ترکیہ کی جنگ آزادی کے دوران ترکیہ کی عظیم الشان قومی اسمبلی کا افتتاح ہوا جو کہ ملک کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترک جمہوریہ کے بانی، غازی مصطفی کمال اتاترک نے اس دن کو بچوں کے لیے وقف کیا اور انہیں مستقبل کے رکھوالوں کے طور پر تسلیم کیا۔

(جاری ہے)

سفیر نے اتاترک کے وژن ’’مستقبل بچوں کے ساتھ ہے‘‘، کو یاد کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1979 ءمیں اقوام متحدہ نے اس دن کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے ایک بین الاقوامی تقریب کے طور پر تسلیم کیا ۔

ڈاکٹر نیزیروگلو نے ترکیہ کی جدوجہد آزادی کے دوران جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی طرف سے دی گئی حمایت کو یاد کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے آباؤ اجداد کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات ایک ابدی بھائی چارے کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے ترکیہ کی جنگ آزادی کے ہیروز مصطفی کمال اتاترک اور پہلی قومی اسمبلی کے بانی اراکین کو ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں جدید ترکیہ کے معمار قرار دیا۔سفیر نے کارپوریٹ اسپانسرز بشمول GERRY's، Albayrak، Prema، اور Forward Sports کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دن کی تقریبات میں تعاون کیا۔تقریب کا اختتام تمام شرکاء کے لیے شکریہ کے پیغام اور تہواروں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت کے ساتھ ہوا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات