Live Updates

سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان کی پاکستان پر پہلگام حملے کی بھارتی الزامات کی شدید مذمت

کسی بھی جارحانہ اقدام یا اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان کی عوام اور ہماری مسلح افواج مکمل تیار ہیں

ہفتہ 26 اپریل 2025 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ بھارت نے بغیر کسی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کی ہے، اس سے قبل 2019کے پلوامہ حملے کے بعد بھی بھارت نے اسی ہی طرح کی روش اپنائی تھی، جس پر سابق گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک نے سیکیورٹی کی سنگین کوتاہیوں اور بھارتی حکومت کی جانب سے حقائق چھپانے کے انکشافات کیے تھے، یہ پاکستان ہم نے دو قومی نظریہ پر حاصل کیا تھا جس کی حفاظت ہمیں کرنی آتی ہے، جہاد ہی ہمارا زیور ہے اور شہادت ہمارا مقصود۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم بھارتی حکومت کو واضع کردینا چاہتے ہیں کہ الزام تراشی سے گریز کرے اور اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ورنہ بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں اس کا جواب اچھی طریقہ سے دینا ہے تاہم ایک ذمہ دار سیاسی جماعت کے طور پر ہم خبردار کرتے ہیں کہ کسی بھی جارحانہ اقدام یا اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاکستان کی عوام اور ہماری مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور عوام کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہیں۔سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے حکومت پاکستان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم کرنے جیسے جرات مندانہ اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، آئیں جہاد کا اعلان کریں اور اپنا کشمیر واپس لیں، اس جہاد میں میں ہم اور آپ سب اکٹھے ہوں گے ، ہمیں آگے رکھیں تاکہ دشمن غلامان مصطفی کا جذبہ جہاد دیکھے اور پورا کفر ایمانی جذبہ دیکھ کر سمجھے کہ غلامان مصطفی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، آپ نے کہا ہے کہ اگر بھارت پانی روکتا ہے تو اعلان جنگ ہے، ہم اس بات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں لیکن فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں اور اسرائیل کے خلاف بھی آپ کا ایسا ہی سخت رویہ ہونا چاہیے، آئیں ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انڈیا اور اسرائیل دونوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں، سپہ سالار صاحب آپ پر فلسطین کے معاملہ میں بھی جواب دینا فرض ہے، جب نیتن یاہو اپنے بیان میں یہ کہہ سکتا ہے کہ میں بھارت کے ساتھ کھڑا ہوں تو آپ کیوں نہیں کہہ سکتے میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہوں ، ہم یکم مئی کو فلسطین کے لئے نکل رہیں ہے آئیں پوری قوم کے ساتھ آپ بھی کھڑے ہوں اور مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دیں تاکہ دشمن کی نیند حرام ہو جائے، اسرائیل بھی کہہ رہا ہے کہ میں بھارت کے ساتھ ہوں تو آئیں ہم سب مل کر اس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں۔

انہوںنے کہا کہ مسجد اقصی اور بیت المقدس کی حرمت پر مر مٹنے کے جذبے سے سرشار غلامان مصطفی کے ساتھ یکم مئی کو امریکن سفارتخانہ چلو اور مل کر دنیا کو پیغام دو کہ ہم سب مسلمان ایک ہیں۔ جس جرات کا اظہار ہم انڈیا کے خلاف کر رہے ہیں اس ہی جرات کا اظہار ہمیں اسرائیل کے لیئے بھی کرنا ہے، ورنہ یہ کفار ہمیں زلیل و رسوا کردینگے، ہم جہاد کے معاملے میں آپ کے ساتھ ہیں ہمیں آپ اول صفوں میں پائیں گے، امیر المجاہدین فرماتے تھے کہ ہمیں موقع دو ہم کشمیر میں سب سے پہلے داخل ہوتے ہیں، اب موقع آگیا ہے ہمیں موقع دو پہلے کشمیر اور اس کے بعد فلسطین فتح کرتے ہیں، اور امریکہ سمیت عالم کفر کو یہ پیغام دیں اگر میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم آنکھیں نکالنا بھی جانتے ہیں، آخر میں حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ انڈین سفارت خانہ کے خلاف احتجاج میں ریڈ زون میں داخلہ کی اجازت بہت اچھا اقدام ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات