Live Updates

پاکستان ہیئر ٹرانسپلانٹ ٹورازم کے ذریعے اربوں ڈالر کما سکتا ہے،ڈاکٹر رانا عرفان

ہفتہ 26 اپریل 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) صدرہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان ڈاکٹر رانا عرفان نے کہا ہے کہ پاکستان ہیئر ٹرانسپلانٹ ٹورازم کے ذریعے اربوں ڈالر کما سکتا ہے، اس حوالے سےہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی ان پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کا ٹورازم شروع کر رہے ہیں جس میں چار بڑے شہروں کراچی لاہور اسلام آباد اور پشاور سے 1000 نئے ڈاکٹر زکو ہیئر ٹرانسپلانٹ میں ٹریننگ کریں گے۔

ہفتہ کونیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایچ آر ایس پی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر جواد جہانگیر اور ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاھا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر رانا رفان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ بہت بڑا ملک نہیں ہےلیکن ان کی معیشت ہم سے بہت بڑی ہےترکیہ نے اس سال صرف سیاحت سے 11 بلین ڈالر کمائے ہیں جن میں ہیئر ٹرانسپلانٹ اور اس سےمتعلقہ سیاحت سے کمائی نوبلین ڈالر ہےجو کہ غیر ملکی لوگوں سے کمایا جاتا ہے،سیاحت سے بڑی کوئی تجارت نہیں ہےجس کے لیے آپ کو زیادہ انویسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے پاکستان میں ہیئر ٹرانسپلانٹ میں ترکی سے زیادہ ماہر ڈاکٹر ز موجود ہیں پوری دنیا میں ہیئر ٹرانسپلانٹ میں سب بڑی ڈگری امریکن بورڈ آف ہیئر ٹرانسپلانٹ ریسٹوریشن سرجری ہے، پاکستان میں لگ بھگ 26 اے بی ایچ آر ایس ڈاکٹرزہیں جب کہ ترکی میں صرف چاریا پانچ ڈاکٹرزاے بی ایچ آر ایس ہیں۔

(جاری ہے)

ہیئر میں سب سے بڑی ممبر شپ انٹرنیشنل سوسائٹی آف ہیئر ریسٹوریشن سرجری کی ہے۔ پاکستان میں 20 کےقریب ISHRS کے ممبرز ہیں۔ جب کہ ترکی میں 11 سے 12 کے قریب ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی ہیئرکی فیلوشیپ FISHRS ہے۔ پاکستان میں 4 جبکہ ترکی میں بھی 4 ہیں،ہم ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی ان پاکستان HRSP کے پلیٹ فارم سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کا ٹورازم شروع کر رہے ہیں۔ ہم چار بڑے شہروں کراچی لاہور اسلام آباد اور پشاور سے 1000 نئے ڈاکٹر ز کوہیئر ٹرانسپلانٹ میں ٹریننگ دیں گے۔ ان کو رہائش فراہم کریں گے اور ان کو کام پر بھی لگائیں گے ۔ ہماری حکومت اور میڈیا سے ایک ہی درخواست ہے کہ اسلام آباد کا ماحول صاف اور محفوظ کر دیا جائے، پھر ہم ہیئر ٹرانسپلانٹ سے بلین ڈالرز کا زر مبادلہ کما کر دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات