
پاکستان پُرامن ملک ، پوری قوم مادروطن کے دفاع کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کو تیار ہے ،راجہ محمد حنیف
ہفتہ 26 اپریل 2025 22:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیاسی، علاقائی اور لسانی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنی افواج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آج کا پاکستان قومی عزم، یکجہتی اور ولولے کی روشن تصویر پیش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر دشمن نے ارضِ پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو اسے ایسا عبرتناک جواب دیا جائے گا جو تاریخ میں سنہری الفاظ میں رقم ہو گا۔ ہماری یکجہتی، ہمارا عزم اور ہماری افواج کی جرات دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی، خودمختاری اور وقار کی عظیم علامت ہیں۔ افواج پاکستان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو مؤثر انداز میں ناکام بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ہمارے ادارے ہر لمحہ ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے چوکنا ہیں۔ راجہ محمد حنیف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جس حکمت اور حوصلے سے سامنا کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ، مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.