Live Updates

عمران خان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں

بانی پی ٹی آئی ہمارے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں، میں صرف شہید بھٹو کا نہیں سب کا نمائندہ ہوں، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا پیغام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 اپریل 2025 22:50

عمران خان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں
دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2025ء) ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں، میں صرف شہید بھٹو کا نہیں سب کا نمائندہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

دادو میں مورو پل کے مقام پر دریائے سندھ پر متنازع کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں، عمران خان کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں، میں صرف شہید بھٹو کا نہیں سب کا نمائندہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کے منصوبے کے خاتمے کا ہمیں نوٹیفکیشن دکھایا جائے۔ پولیس بچوں اور طلبہ پر لاٹھی چارج کر رہی ہے، پانی نہیں ہوگا تو تم بھی مروگے، یہ طلبہ اور بچے سب کے حقوق کےلیے لڑ رہے ہیں، ہمیں ہر صورت متحد رہنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صرف شہید بھٹو کا نہیں، سب کا ہوں، سندھ یونائیٹڈ پارٹی سمیت تمام غیر سیاسی افراد کا بھی نمائندہ ہوں، دریائے سندھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

کراچی سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ بھی ایک بڑے وفد کے ہمراہ مارچ میں شریک ہوئے، جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ اور دیگر جماعتوں کے قائدین و کارکنان کی بھی بڑی تعداد شرکت کی۔مارچ کے شرکا نے ریلی کے دوران شدید نعرے بازی کی اور سندھ کے پانی پر ڈاکے ڈالنے والے منصوبے مسترد کیے اور سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا پیپلزپارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات