سعودی عرب کی تیل کے علاوہ برآمدات 137 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں

یہ پیشرفت سعودی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے

اتوار 27 اپریل 2025 11:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)سعودی عرب کی تیل کے علاوہ برآمدات 2024 میں 515 ارب ریال (137.29 ارب ڈالر) کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پیش رفت سعودی معیشت کا تیل پر انحصار ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی غیر تیل برآمدات میں سال بہ سال 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے اس میں 113 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب نے حال ہی میں اپنے وژن 2030 منصوبے کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق مملکت نے 2024 میں 77.6 ارب ریال (20.69 ارب ڈالر)کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی۔ سعودی عرب نے دہائی کے اختتام تک ہر سال 100 ارب ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔