Live Updates

پہلگام دہشت گردی کا واقعہ بھارتی حکومت، فوج اور’’را‘‘ کی ایجنسیوں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے،محمد حنیف ملک

بھارت کی طرف سے پہلگام دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں سے بعض لوگ زندہ ہیں

اتوار 27 اپریل 2025 13:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل وممبر CWC پاکستان مسلم لیگ ن محمد حنیف ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردی کا واقعہ بھارتی حکومت،ظالم فوج اور بدنام زمانہ ہندوستان کی’’را‘‘ کی ایجنسیوں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے اسلام بلاوجہ انسانیت کے کسی بھی مذہب کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی کشمیری اس گھناؤنی سازش میں ملوث ہیں بھارت کی طرف سے پہلگام دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں سے بعض لوگ زندہ ہیں اور واقعہ میں ملوث ملزم جس کا خاکہ جاری کیا گیا ہے وہ بھارتی فوج سپاہی ہیبھارت کا جھوٹا پروپیگینڈا دنیا کہ سامنے آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت فالس فلیگ اپریشن بری طرح فلاپ ہوچکا ہے اور اب وہ پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بے بنیاد جھوٹا پروپگنڈا کررہا ہے اگر بھارت نے آزاد کشمیر یا پاکستانی سرحدوں پر کسی قسم کی جارحیت یا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو وطن عزیز کی محافظ فوج اس کو عبرت کا نشانہ بنائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کی طرف سے فالس فلیگ اپریشن کے ردعمل میں جاری کردہ بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہادر افواج میں ہوتا ہے پاک فوج کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بھی بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع اور سلامتی کے خلاف ہونے والی کسی بھی قسم کی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے اس لیے بھارت اب کسی غلط فہمی میں نہ رہے اگر اس نے آزاد کشمیر یا پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کسی قسم کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا پاک فوج بھرپور جواب دے گی ایسا نہ ہو کہ روئے زمین سے ہندوؤں کا نام ونشان ہمیشہ کے لئے مٹ جائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات