Live Updates

روڈ ٹو مکہ، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا،

اتوار 27 اپریل 2025 15:50

روڈ ٹو مکہ، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے،وزارت مذہبی امور کے حکام نے اتوار کو روڈ ٹو مکہ وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 28 ہزار حاجی سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور نے مزید کہا ہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 21 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے، روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 100، کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔واضح رہے کہ حج عازمین کیلئے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر کائونٹرز بنائے جائیں گے،روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات