Live Updates

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا

بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے ‘ وزیر اعظم پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ نواز شریف

اتوار 27 اپریل 2025 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے جاتی امرا ء میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے دوران گفتگو نوازشریف کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے ، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات