Live Updates

مودی اپنی نااہلی چھپانے اور ساکھ بچانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے، آفتاب شیرپاؤ

قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ، بھارت کیخلاف پوری قوم متحد ہے،میڈیاسے گفتگو

اتوار 27 اپریل 2025 21:45

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے کہاہے کہ بھارتی سرکار اور میڈیا نے پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف محاذ بنایا، مودی اپنی نااہلی چھپانے اور ساکھ بچانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں، بھارت کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھارت کے دہشت گردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اگر بھارت کے پاس ہمارے خلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات