جلیلہ حیدر اکیلے نہیں بلکہ بلوچستان اور پاکستان کے وکلا عوام سول سوسائٹی بھی ان کے ساتھ ہیں،بلوچستان بار کونسل

اتوار 27 اپریل 2025 22:30

۰ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹوو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کیلئے توانا آواز بلوچستان کے محکوم قوموں کے آواز بننے کے پاداش میں ایف آئی اسلام آباد کی جانب سے جلیلہ حیدر کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جعلی من گھڑت ایف آئی آر کے اندراج سے کسی کے ذہن و سوچ کو دبا سکتے ہیں بیان میں کہا کہ جلیلہ حیدر اکیلے نہیں بلکہ بلوچستان اور پاکستان کے وکلا عوام سول سوسائٹی بھی ان کے ساتھ ہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے ساتھ ہے بیان میں کہا کہ فوری طور پر جلیلہ حیدر کے خلاف درج جعلی ایف آئی آر کو ختم کیا جائے اور وکلا کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف جعلی مقدمات کے خلاف کل 28 اپریل کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے