ًڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے پریس کلب گوادر کی آفیشل ویب سائٹ اور ڈیجیٹل سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

اتوار 27 اپریل 2025 22:30

ٖگوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے پریس کلب گوادر کی آفیشل ویب سائٹ اور ڈیجیٹل سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس افتتاح کے ساتھ ہی گوادر پریس کلب بلوچستان کا پہلا ڈیجیٹلائزڈ پریس کلب بن گیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے کہا کہ یہ ایک بہترین اور مثبت اقدام ہے۔

اب وہ افراد جو پاکستان سے باہر یا ملک کے کسی بھی حصے میں مقیم ہیں اور واٹس ایپ گروپس تک رسائی نہیں رکھتے، ویب سائٹ کے ذریعے بآسانی گوادر اور اس سے متعلق خبریں اور معلومات حاصل کر سکیں گے۔ چاہے کوئی امریکہ، لندن یا دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو، معلومات تک رسائی میں آسانی ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ویب سائٹ اور ڈیجیٹل سسٹم کو ہر وقت اپڈیٹ اور ایکٹیو رکھا جائے تاکہ یہ غیر فعال (ڈیڈ) نہ ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر گوادر پریس کلب اسماعیل عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ کے افتتاح کا مقصد گوادر اور اس کے شہریوں کے مقامی مسائل کو حکامِ بالا تک مثر انداز میں پہنچانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آفیشل ویب سائٹ کا قیام ڈیجیٹلائزیشن کی طرف ایک اہم قدم ہے اور موجودہ دور میں جہاں دنیا ڈیجیٹل ہو چکی ہے، یہ پیش رفت وقت کی اہم ضرورت تھی۔صدر گوادر پریس کلب نے مزید کہا کہ ویب سائٹ کے ذریعے نہ صرف گوادر کے مسائل اجاگر ہوں گے بلکہ ان کے حل میں بھی مدد ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے گوادر پریس کلب کو ساحلی علاقے کا واحد اور اہم پریس کلب قرار دیتے ہوئے مقامی صحافیوں کی مثبت اور تعمیری صحافت کو سراہا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کوِ درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور گوادر کے بنیادی مسائل کو میڈیا کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچانے میں پریس کلب کا کردار مزید مثر ہوگا۔