ظ*پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا اچا گل افغان کی وفات پر دلی غم ورنج کا اظہار

اتوار 27 اپریل 2025 22:30

ً کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری باچا گل افغان کی وفات پر دلی غم ورنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی موت کو پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور پشتون قومی تحریک کے لئے بڑا زیاں قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ باچا گل لالا نے ٹریڈ یونین کی اہم رہنما کی حیثیت سے کراچی اور ملک میں صنعتی مزدوروں اور محنت کشوں کی تحریکوں کو متحد اور منظم کرنے میں پر افتخار قربانیاں کی، وہ طالبعلمی کے زمانے سے پشتون قومی سیاسی تحریک سے وابستہ رہے، زمانہ طالبعلمی میں نیشنل عوامی پارٹی کے رکن تھے نیپ کی تقسیم کے بعد پشتونخوا قومی پارٹی میں شامل رہے، مزدور کسان پارٹی اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے انضمام کے بعد پشتونخوا میپ میں شامل ہوگئے، سوات میں دہشتگردی کے خلاف سوات قومی جرگہ اور پشتونخوا میپ کے قومی جمہوری تحریکوں میں جرات مند رہنما کی حیثیت سے تاریخی کردار ادا کیا، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی تاریخی قومی کانگرس میں مرکزی ایگزیکٹیو کے رکن بنے، مرحوم رہنما کو فصیح اللسان، علمی اور سیاسی نظریات پر دسترس حاصل تھی وہ باصلاحیت و جرات مند رہنما اور پشتون ادیب و شاعر تھے، پشتونخوا نیپ مرحوم رہنما کو ان کی قومی وطنی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے، اور ان کی یاد کو ہمیشہ تازہ رکھے گی۔

(جاری ہے)

بیان میں مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور ذات باری تعالی سے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :