Live Updates

ضلعی انتظامیہ وزیرآبادکے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

اتوار 27 اپریل 2025 23:30

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ضلعی انتظامیہ وزیرآبادکے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی،ریلی گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول نظام آباد جی ٹی روڈ سے شروع ہو کر فوڈ کورٹ نظام آباد پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرمیاں مراد حسین اور تحصیلدار عون عباس چٹھہ نے کی،ریلی میں صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ،سرپرست شیخ بلال احمد،افتخار حسین صدیقی، اے ای اوز آفتاب صادق چیمہ،محمد تعظیم طاہر،ہیڈ ماسٹر ایم سی ہائی سکول نظام آبادعبد الوحید اختر،ہیڈ ماسٹر ایم سی ہائی سکول وزیرآبادعمران احمد،ہیڈ ماسٹر پبلک ہائی سکول ناصر اقبال لون،ہیڈ ماسٹر کرسچن ہائی سکول محمد وقاص،محمد نصر چٹھہ،اساتذہ محمد بشیر بٹ،عرفان الٰہی،صفدر بٹ، محمدعاصم خان، ڈاکٹر یونس فراز،ہارون شہزاد،محمد شہزاد،ذوہیب،احسان اللہ،فرید تارڑسمیت سول سوسائٹی،طلباء ودیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن کسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت اور حوصلہ رکھتا ہے،اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم ایسا جواب دے گی جو بھارتی مدتوں یاد رکھیں گے۔ریلی کے شرکا نے مودی کے پتلے کو آگ لگائی اور افواج پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات