Live Updates

عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی ،حکومت کی کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو روکا جائے ،عمر ایوب

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، ہمیں اپنے لیڈر سے مشاورت کرنے سے روکا جارہاہے، رہنماء پی ٹی آئی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اپریل 2025 11:01

عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی ،حکومت کی کوشش ہے کہ بانی پی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل 2025)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی ،حکومت کی کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو روکا جائے،حکومت جان بوجھ کر بانی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے،اسلام آباد میں اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لیڈر سے مشاورت کرنے سے روکا جارہاہے ۔

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ عدالت نے واضح احکامات جاری کئے تھے کہ فیملی او ر وکلاءکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرائیں۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فرد جرم عائد کرنے کیلئے ضروری دستاویزات فراہم کی گئی ہیں۔اس موقع پر رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو دوٹوک بتانا چاہیے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو پاکستان زمینی اور فضائی حملے کرے گا۔

شہباز شریف بزدل وزیراعظم ہیں اور انہوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیںصرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو متحد کرسکتے تھے۔قوم کیا چاہتی ہے سب جانتے تھے۔ پاکستان میں بدقسمتی سے قوم تقسیم تھی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا تھاکہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیاتھا۔

انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیاتھا۔ نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ ہندوستان نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے تھے۔۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ عوام وزیراعظم شہباز شریف اور آئی سی یو کے صدر کے ساتھ نہیں تھے۔عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑ دیا تھا ۔ وقت کا تقاضا تھا کہ یہ سب عہدے چھوڑ دیں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات