Live Updates

پنجاب کے محکمہ صحت کا ہسپتالوں سے بغیر اجازت غیر حاضر ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم

پیر 28 اپریل 2025 15:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) پنجاب کے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے بغیر اجازت ہسپتالوں سےغیرحاضر ڈاکٹرز کی تنخواہیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیاہے۔محکمہ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کے واپس متعلقہ ہسپتال رپورٹ کرنے کے بعد تنخواہ بحال کی جائے گی۔اس حوالے سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہسپتالوں سے بغیر اجازت غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ایکس پاکستان لیو،ای او ایل ، سٹڈی، میٹرنٹی اور عدت کی چھٹیاں لینے والے اس پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔ڈاکٹرز، نرسز اور الائیڈ ہیلتھ اسٹاف کو فوری طور پر واپس اپنی ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات