
صعدہ پرامریکی حملے میں تارکین وطن کے حراستی مرکز کو نشانہ بنایا گیا‘ 68 افراد ہلاک ہوئے.حوثی گروپ
مارچ کے وسط سے اب تک حوثی باغیوں کے 800 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے.امریکی سینٹرل کمانڈ کا بیان
میاں محمد ندیم
پیر 28 اپریل 2025
15:17

(جاری ہے)
دوسری جانب عرب نشریاتی ادارے نے بھی صعدہ میں موجود افریقی مہاجرین کے حراستی مرکز پر امریکی حملے کی تصدیق کی ہے اس حملے میں 47 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں حالیہ حملے کے حوالے سے امریکی فوج نے کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ اس نے مارچ کے وسط سے اب تک 800 حوثی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جن میں قیادت سمیت سینکڑوں حوثی باغی ہلاک ہو چکے ہیں. امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ حوثیوں نے ہمارے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھے لیکن ہماری کارروائیوں نے ان کے حملوں کی شرح اور اثرات کو کم کیا بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کی شرح میں 69 فیصد کمی آئی ہے جب کہ خودکش ڈرون حملوں میں 55 فیصد کمی آئی ہے یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کا حکم دیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا ٹرمپ نے ایران کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہ اس گروپ کو اسلحہ فراہم نہ کرے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صعدہ پر حملے کے دوران حراستی مرکز میں مبینہ طور پر 115 افریقی تارکین وطن موجود تھے یمن میں 11 سال سے جاری جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے باوجود تارکین وطن سعودی عرب اور دیگر ہمسایہ ممالک میں کام کی تلاش کے لیے یمن پہنچتے ہیں انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن (آئی او ایم) کے مطابق اس کے بجائے انہیں استحصال، حراست، تشدد اور فعال تنازعات والے علاقوں کے ذریعے خطرناک سفر کا سامنا کرنا پڑتا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 2024 میں تقریباً 60 ہزار 900 تارکین وطن یمن پہنچے جن میں سے اکثر کے پاس زندہ رہنے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا .
مزید اہم خبریں
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.