Live Updates

عدالت کا عمران خان کا اڈیالہ جیل میں دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم

خصوصی جج نے سابق وزیراعظم اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 اپریل 2025 15:24

عدالت کا عمران خان کا اڈیالہ جیل میں دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اپریل ۔2025 )اسپیشل جج سینٹرل نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا.

(جاری ہے)

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آج عدالت میں پرانے مقدمات زیر سماعت تھے، اس لیے جیل ٹرائل ممکن نہیں تھا، جیل حکام کی جانب سے عمران خان کے میڈیکل معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ میڈیکل معائنہ کرایا جائے. عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ طبی معائنہ پمز ڈاکٹر اور ذاتی ڈاکٹرز کی ٹیم سے کرایا جائے، ذاتی ڈاکٹرز میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈینٹسٹ ثمینہ نیازی شامل ہیں.
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات