Live Updates

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن میں فٹبال دوست مخلص افراد کا چنائو کیا جائے، شرافت خان نیازی شانی

پیر 28 اپریل 2025 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے فوکل پرسن لالہ شرافت خان نیازی شانی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات (FIFA) فیفا کا دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا پاکستانی فٹ بال کے ناخدائوں نے فٹبال کے کھیل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

فیفا کی جانب سے بار بار معطلی مجوزہ آئین کو تسلیم کرنا اچھا فیصلہ ہے۔ لالہ شرافت خان نیازی شانی نے کہا 20 مئی 2025 کو پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں پاکستان فٹبال کے صدارتی امیدوار کا چنائو عمل میں لایا جائے گا۔ لالہ شرافت خان نیازی شانی نے اپیل کی کہ فٹ بال دوست مخلص ایماندار شخص کا چنائو عمل میں لایا جائے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات