Live Updates

تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن دوسری جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ،عارف علوی

ملکی سلامتی کی خاطر ہم نے مذاکرات کرنے کی حامی بھری ہے ، وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، رہنماء پی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اپریل 2025 16:45

تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن دوسری جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ..
مانچسٹر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن دوسری جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ، پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کیلئے مذاکرات کیلئے آمادہ ہے ، مانچسٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر تحریک انصاف نے مذاکرات کرنے کی حامی بھری ہے لیکن دوسری طرف سے مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف پہلگام واقعہ کی مذمت کرتی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق صدر اورپی ٹی آئی رہنماءعارف علوی کا کہنا تھا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا تھاجس کی شہرت 90 فیصد ہو۔

(جاری ہے)

عمران خان واحد لیڈر ہے جس کو پورے ملک کے لوگ پیار کرتے تھے۔

ہر کوئی پوچھتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے،لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتاتھا۔آپ لوگ جتنا مرضی ظلم کرلیں عمران خان لوگوں کے دلوں میں بستا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا تھا۔

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے۔ کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع جہاں سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بنائے گئے تھے۔جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے اسے بھولنا مت۔ رہنماء پی ٹی آئی عارف علوی کا مزید کہنا تھاکہ انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کیلئے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔

قبل ازیں بھی پاکستان تحریک انصاف عارف علوی نے مذاکرات کی حمایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کی خاطر مذاکرات کی حامی بھری تھی۔دورہ امریکہ کے دوران سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا تھاکہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کیلئے مذاکرات ہوں۔ ملک میں ہونے والے احتجاج کو طاقت کے زور پر روکا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ پاکستان میں پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اس وقت آزاد نہیں تھے۔ عوام میں مایوسی بڑھ رہی تھی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات