Live Updates

عالمی ادارے بھارت کی آبی جارحیت پر نوٹس لیا جائے،آباد

پیر 28 اپریل 2025 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد)نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کو دی جانے دھمکیوں کی مذمت کی ہے اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت پر نوٹس لیا جائے۔ یہ مطالبہ آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی اور ریجنل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں قرارداد منظور کرکے کیا گیا۔

چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیز،چیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی اور وائس چیئرمین حیدر آباد سب ریجن عبداللہ جان میمن کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی جبکہ سابق چیئرمین آباد الطاف تائی اور ممبران کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بلڈز اور ڈیولپرز کی زمینوں پر قبضوں اور سرکاری اداروں کی جانب سے بلڈرز کے مسائل حل نہ کرنے سمیت دیگر چیلنجز پر غوروخوص کیا گیا اور انھیں حل کرنے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کی جانب سے 1960 میں طے پانے والا سندھ طاس معاہد ے کی خلاف ورزی خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہیں اور ا لاکھوں افراد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جو دریائے سندھ کے نظام پر انحصار کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ دہائیوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعاون اور امن کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔

اس کے کسی بھی فریق کی جانب سے معاہدے کی شرائط کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ پاکستان میں آبی سلامتی، زراعت اور معاشی استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔آباد نے قرار داد کے ذریعے اقوامِ متحدہ، ورلڈ بینک اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ابھارتی آبی جارحیت کا نوٹس لیں۔ ساتھ ہی آباد نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک کے دریاں پر اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ سفارتی اور قانونی اقدامات کرے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات