Live Updates

میاں شہبازشریف نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے، خورشید احمد میرانی

پیر 28 اپریل 2025 20:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،ان کی خصوصی ہدایات پر پورے ملک میں حج انتظامات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی عازمین حج کو کسی مشکل کا سامنا نا کرنا پڑے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سکھر میں حج کمپلیکس (حاجی کیمپ ) سکھر کے دورے کے دوران حج کمپلیکس (حاجی کیمپ )کے انچارج عبدالغنی قریشی سے ملاقات کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ، دورے کے موقع پر انکے ہمراہ ن لیگ سکھر کے جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان، انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو ،جوائنٹ سیکریٹری سلیمان کھوسو ،میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو بھی موجود تھے ، دورے کے دوران انہوں نے حج کمپلیکس (حاجی کیمپ ) کا مکمل دورہ کیا اور عازمین حج کیلئے کئے جانے والے انتظامات کو جائزہ لیا دورے کے دورا حج کمپلیکس کے انچارج عبدالغنی قریشی عازمین حج کیلئے کئے جانے والے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات