Live Updates

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دے دیئے

پیر 28 اپریل 2025 21:55

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دے دیئے ، الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے پی پی پی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے،بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین جبکہ ہمایوں خان جنرل سیکرٹری منتخب یوئے،پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن جنوری 2025 میں کروانے تھے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری مالیات اور اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر الیکشن کمیشن 29اپریل کوسماعت کریگا،الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو شو کاز نوٹس جاری کر رکھاہی
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات