کسی بھی صورت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ملک احمد اعوان

پیر 28 اپریل 2025 22:06

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر شیخوپورہ ملک احمد اعوان نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ ہی حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے مانانوالہ مین جی ٹی روڈ لاری اڈہ سمیت ضلع بھر کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ڈرائیونگ لائسنسوں کے حصول کے عمل میں بھی اصلاحات لا کر آسان کیا جائے گا کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ڈی ایس پی ملک احمد اعوان نے مانانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ سے گریز کرنا چاہیے اور والدین کو چاہیے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ کرنے سے روکیں زندگی انمول نعمت ہے اس کی قدر کیجئے غلط ڈرائیونگ۔

(جاری ہے)

غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمات درج کیئے جائیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ ٹریفک پولیس کے اعلی حکام اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنسوں کے حوالے سے بہترین سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کسی بھی ٹریفک پولیس اہلکار کو کرپشن کرنے پر رعایت نہیں دی جائے گی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی مانانوالہ لاری اڈہ چوک میں بھی ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیئے مستقبل طور پر ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی کے لیئے مامور کیئے جائیں گے =