اوستہ محمد، اندرون سندھ میں انار کی پھیل رہی ہے

پیر 28 اپریل 2025 22:49

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) اندرون سندھ میں انار کی پھیل رہی ہے کینالوں کا مسئلہ حل کیا جائے پھر بھی یہ دھرنے اور احتجاج ہوں گے۔مرکزی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے پھر بھی یہ لوگ احتجاج کو بند نہیں کریں گے۔اب لڑائی جھگڑے تک بات پہنچی پولیس کی گاڑیوں کو جلانا توڑنا لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے ۔رپورٹ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے مطابق اندرون سندھ میں انار کی پھیلنا شروع ہوگیا ہے اب نوبت جلاو گھیراو تک بات جا پہنچی۔

پولیس موبائل کو توڑنا ۔جلانے تک بات پہنچی وکلا برادری پر لاٹھی چارج پھر پولیس پر پتھراو حالات خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے یہ حالات بڑھائے جا رہے ہیں مرکزی حکومت چھ کینالوں کی نوٹیفکیشن جاری کر دے اور کینالوں کو ختم کر دیں وہ ایسے کیوں نہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اگر کر بھی دے تو یہ احتجاج ختم نہ ہوگا اور یہ جاری رہے گااس کے پیچھے چھپے ہاتھ ہیں کیونکہ جو نعرے لگ رہے ہیں وہ کینالوں کے لیے کم ملک دشمن پالیسی کے ملک توڑنے کے نعرے لگ رہے ہیں کل بنگلہ دیش آج سندھو دیش کے نعرے چل رہے ہیں ایسا لگتا ہے یہ کسی کے کہنے پر چل رہے ہیں اس لیے مرکزی حکومت اپنی ہٹ دھرمی ختم کر کے کینالوں کو بند کرنے کی نوٹیفکیشن جاری کرے اگر پھر بھی یہ احتجاج کریں تو پھر حکومت ایکشن لے اور محب وطن پاکستانیوں کو بھی حقیقت سامنے آئے گی کہ یہ کینالوں کلیے نہیں ان لوگوں کا کوئی اور مقصد ہے ۔

لیکن پنجاب بھی کیا چاہتی ہے وہ کیوں دریائے سندھ سے کینال نکال رہے ہیں ان کو بھی ہوش کے ناخن لینا چاہیے اوراس متنازعہ اشو کو ختم کرنا چاہیے ملکی مفاد کے لیے سندھ والوں کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنا چاہیے ۔یہ جو انار کی پھیلائی جا رہی ہے یہ بہت غلط ہو رہا ہے۔اس لیے کینال نکالنا زبر دستی کرنا پھر سب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ روڈوں پر نکلیں گے اس لییمرکزی حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیی