گورنر بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز ھی سے کچھ نادان حواس باختہ ھو گئے، مسلم لیگ ن ژوب

پیر 28 اپریل 2025 22:49

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) مسلم لیگ ن ژوب کے صدر محمد رحیم مندوخیل شیخ پائندہ خان مندوخیل انجینئر عبد المالک اور گل حسن برنجوال نے کہا ھے کہ شہر میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز ھی سے کچھ نادان حواس باختہ ھو گئے اور الٹی سیدھی باتوں سے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کرتے انھوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کو دست وگریباں کرنے اور کرپشن کے ریکارڈ تھوڑنے والے اج صرف عوام کے سامنے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ھیں حالانکہ عوام ان کو جان چکے ھیں کہ وہ علاقے اور عوام کے نہ ماضی میں خیرخواہ تھے اور نہ اب ھو سکتے ھیں بلکہ مسلم لیگ ن کے عوامی خدمت سے بوکھلاہٹ کا شکار ھیں مسلم لیگ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنے جد وجہد میں مصروف ھے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رھے ھیں ھمارے عوامی خدمت کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔